بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پاکستان،چین کاعلاقائی روابط بڑھانے کیلئے سی پیک منصوبے کووسعت دینے پراتفاق

پاکستان اور چین نے چین پاکستان اقتصادی راہداری کے حوالے سے اپنے عزم کا اعادہ کیا ہے اور علاقائی روابط اور تعاون بڑھانے کیلئے تیسرے فریقوں کی شمولیت سے اس منصوبے کو وسعت دینے پر اتفاق کیا ہے ۔آج اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ کے دوران دفترخارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے کہاکہ اس حوالے سے اتفاق رائے بیجنگ میں پاکستان چین دوطرفہ سیاسی مشاورت کے تیسرے دور میں ہوا ۔

انہوں نے کہاکہ فریقین نے سیاسی وسکیورٹی تعاون، دوطرفہ تجارت،معاشی، مالیاتی تعاون، ثقافتی تبادلوں،سیاحت اور عوامی سطح پر روابط کو فروغ دینے پر بھی اتفاق کیا۔ترجمان نے کہاکہ یہ اتفاق بھی ہوا ہے کہ پاکستان اور چین اعلی سطح کے روابط اورمذاکرات کو فروغ دیںگے اور رابطوں کے ذرائع کو مزید مضبوط بنائیںگے۔ترجمان نے بھارت پر زوردیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں صحافیوں اور انسانی حقوق کے کارکنوں کی آواز دبانے اورآزادی اظہار پر قدغن لگانے کی پالیسی ترک کرے۔

مزید پڑھیے  پاکستان اور سعودی عرب کا دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کااظہار
Back to top button