بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

ضلعی انتظامیہ خوشاب کی جانب سے 10 کلو اٹے کی مفت فراہمی کا سلسلہ شروع

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) پنجاب حکومت کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ خوشاب کی جانب سے 10 کلو اٹے کی مفت فراہمی کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے اٹا فراہمی پوائنٹ کے لیے فاطمہ جناح ہال منتخب کیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر ذیشان شبیر رانا، اسٹنٹ کمشنر خوشاب نعمان محموداورایڈشینل ڈپٹی کمشنر (جنرل) احمد صہیب سمیت دیگر ضلعی انتظامیہ کے افسران نے حکومت پنجاب کی پالیسی کے مطابق مستحق خاندانوں کو رمضان پیکج کے تحت اٹے کی مفت فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھائے ہیں۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ذیشان شبیر رانا نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر مستحق خاندانوں کو رمضان پیکج کے تحت مفت آٹے کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے آٹے کی مفت فراہمی کے لئے باقاعدہ تصدیق کے بعد ٹوکن کے ذریعہ یہ عمل 25 رمضان المبارک تک جاری رکھا جائے گا تاکہ غریب خاندانوں کو رمضان پیکج کے تحت یہ سہولت میسر ہو۔ ڈپٹی کمشنر ذیشان شبیر رانا اور اسٹنٹ کمشنر خوشاب نعمان محمود رانا سمیت دیگر ضلعی افسران نے مستحق غریب خاندانوں کے افراد میں 10 کلو کے آٹے کے تھیلے مفت تقسیم کیے۔۔۔۔#

Back to top button