بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

سرکاری حج سکیم کے تحت درخواستوں کی وصولی شروع

وزارت مذہبی امور نے حج 2023 کیلئے سرکاری سکیم کے تحت درخواستوں کی وصولی کاعمل آج سے شروع ہو گیا ہے اور اس سلسلے میں 14 قومی بینکوں کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔ترجمان کے مطابق زیڈ ٹی بی ایل کے علاوہ باقی 13 بینکوں میں وزارت مذہبی امور نے فارن کرنسی اکائونٹس کھول دئیے ہیں، وزارت مذہبی امور کا آن لائن پورٹل بھی آج سے کام شروع کردے گا جس پر سرکاری سکیم کے تحت حج درخواست گزار اپنے کوائف کا اندراج کر سکیں گے تاہم بینکوں میں رقوم اور ضروری دستاویزات جمع کرانے کے بعد ہی ان کی درخواستیں حتمی تصور ہوں گی۔

رواں سال مجموعی طور پر سرکاری اور پرائیویٹ سکیموں کے تحت 17 لاکھ9ہزار210 عازمین فریضہ حج اداکریں گے جس میں نصف تعداد سرکاری اور نصف پرائیویٹ سکیم کے تحت حج اداکریں گے، سرکاری سکیم کے تحت وہ نصف درخواست گزار جو سپانسرشپ اسکیم کی سہولت سے استفادہ کریں گے، ان کا انتخاب بغیر قرعہ اندازی پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر کیاجائے گا۔

سپانسر شپ سکیم کے تحت کسی بھی درخواست گزار کیلئے مقامی طور پر ڈالر جمع کرانے کی ممانعت ہو گی، وزارت مذہبی امور کے مطابق سپانسر شپ سکیم کے تحت حج کے واجبات وزارت مذہبی امور کے فارن کرنسی اکائونٹ میں جمع کیے جائیں گے جس کا عنوان “حج کلیکشن 2023MORA- ہے

Back to top button