بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

محمد مزمل انعام کھارا نے ایگریکلچر یونیورسٹی کے مقابلہ نعت خوانی میں اول پوزیشن حاصل کرلی

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) تحصیل نورپورتھل کے ہونہار سپوت محمد مزمل انعام کھارا کا ایک اور اعزاز ، ایگریکلچر یونیورسٹی فیصل آباد کے مقابلہ ءنعت خوانی میں اول پوزیشن کا حقدار قرار۔ عوامی سماجی، تعلیمی ، ادبی اور صحافتی حلقوں کی طرف سے مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار ۔ دادو والا تھل کے قصبہ کی کھارا برادری کے قابل فخر چشم و چراغ محمد مزمل انعام کھارا نے ایگریکلچر یونیورسٹی فیصل آباد کے زیر اہتمام منعقدہ آل پاکستان جامعات کے مقابلہ حسن نعت خوانی میں اول پوزیشن حاصل کی ہے ۔ واضح رہے کہ تھل کے قابل فخر سپوت محمدمزمل کھارا ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن خوشاب کے نائب صدر ایڈووکیٹ ملک زوارحسین کھارا کے صاحبزادے ہیں ۔ محمد مزمل انعام کھارا کا طرہ ءامتیاز یہ بھی ہے کہ وہ پاکستان ٹیلی وژن سمیت ملک کے دیگر متعدد ٹی وی چینلز پر نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پیش کرنے کا شرف حاصل کر چکے ہیں ۔ خوش الحانی کی دولت سے مالا مال محمد مزمل انعام کھارا نےمیڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ در مصطفی اصلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے گداگری میرے اور میرے والدین کے لیے بہت بڑی خوش قسمتی اورسعادت مندی کی بات ہے ۔

Back to top button