بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

دکھی انسانیت کی خدمت کرکے خوشنودی خداوندی حاصل کی جا سکتی ہے، ملک محمد وسیم زمان

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ایکس ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر ملک محمد وسیم زمان کہاوڑ نے کہا ہے کہ دکھی انسانیت کی خدمت کرکے خوشنودی ءخداوندی حاصل کی جا سکتی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اویس میڈیکل کمپلیکس نورپورتھل میں منعقدہ دو روزہ فری آئی کیمپ کے موقع پر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ ڈاکٹر راو عبدالمجیب خان آرگنائزر الکبیر ٹرسٹ جھنگ، ڈاکٹر رفیع الدین فلاح انسانیت فاؤنڈیشن جھنگ ، پروفیسر ڈاکٹر محمد رمضان خان الخدمت فاؤنڈیشن خوشاب ، سوشل ورکرز ملک محمد ریاض جوڑا اور جاویدانجم پڑھیار بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ ڈاکٹر ملک محمد وسیم زمان کہاوڑ نورپورتھل میں دو روزہ فری آئی کیمپ کے انعقاد پر ڈاکٹر محمد اسلم آئ سرجن لاہور اور ان کی پوری ٹیم کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ۔ دو روزہ فری آئی کیمپ میں مجموعی طور پر 900 مریضوں کا فری چیک اپ کیا گیا جبکہ 150 افراد کا فری آپریشن کیا گیا ۔ الکبیر ٹرسٹ جھنگ اور ان کے معاونین کی طرف سے دور دراز علاقوں سے آئے ہوئے مریضوں کو فری معائنہ نظر ،لینز، چشمہ اور ادویات وغیرہ کی سہولت فراہم کی گئی تھی ۔ اس موقع پر الکبیر ٹرسٹ جھنگ کے آرگنائزر ڈاکٹر عبدالمجیب خان اور ان کے ساتھیوں کا کہنا تھا کہ اللہ تعالی س کے فضل و کرم سے دکھی انسانیت کی خدمت کرکے ہمیں روحانی طور پر تسکین ملتی ہے۔انشاءاللہ پنجاب کے اس پسماندہ علاقہ تھل میں تسلسل سے فری آئی فری آئی کیمپس کے انعقاد کا سلسلہ جاری رہے گا ۔

Back to top button