بسم اللہ الرحمن الرحیم

صحت

گردوں میں خرابی کی چند بنیادی علامتیں

گردے جسم سے فضلہ خارج کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، اس کے علاوہ ہارمونز بنانے کے ساتھ ساتھ بلڈ پریشر کو بھی کنٹرول کرتے ہیں، اگر گردے صحیح طریقے سے کام نہ کریں تو خطرناک مسائل جنم لے سکتے ہیں۔آج ہم آپ کو چند علامتیں بتائیں گے جن سے آپ باآسانی اندازہ لگاسکتے ہیں کہ کہیں آپ کے گردوں میں کوئی مسئلہ تو نہیں ہے؟

پیشاب میں تبدیلی:

اگر کسی کے پیشاب کا رنگ تبدیل ہو یا بہت زیادہ آتا ہو یا بدبودار ہو تو یہ سب عام علامات اور خطرے کی گھنٹی ہے۔

آپ کو فوراً ڈاکٹر سے اپنے گردوں کا معائنہ کروانا چاہیے۔

جسم پر سوجن:

اگر گردے درست کام نہیں کررہے ہوتے تو  جسم میں اضافی مادہ بننا شروع ہوجاتا ہے جس سے پاؤں، ٹخنوں اور ٹانگوں میں سوجن آجاتی ہے۔

اس کے علاوہ آنکھوں کا سوجنا اور سانس پھولنا بھی ان علامات میں شامل ہیں جو گردے خراب ہونے کی طرف اشارہ کرتے ہیں۔

تھکاوٹ اور کمزوری:

اگر گردے خون کو فلٹر نہیں کررہے ہوں تو جسم میں خون کی کمی ہوجاتی ہے جس سے تھکاوٹ اور کمزوری محسوس ہوتی ہے۔

متلی اور قے ہونا:

گردے اگر درست طرح کام نہیں کررہے تو اس سے جسم میں زہریلے مادے بننا شروع ہوجاتے ہیں جس سے متلی کی کیفیت اور قے ہوتی ہے۔

اس کے علاوہ وزن میں بھی غیر معمولی کمی آتی ہے اور جسم میں نمکیات کی بھی کمی ہوجاتی ہے۔

ہائی بلڈ پریشر:

گردے بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، اگر گردے صحیح کام نہیں کریں تو بلڈ پریشر بڑھ جاتا ہے جس کے باعث دل کی بیماری، فالج اور گردے فیل ہونے کا بھی خطرہ ہوتا ہے۔

کمر میں درد:

متاثر گردوں کی ایک علامت کمرے کے نیچلے حصے میں درد ہونا بھی ہے، اس کے علاوہ کمر کی دائیں یا بائیں جانب یا پھر پیٹ میں درد سے بھی اندازہ لگاسکتے ہیں اور یہ علامتیں آپ کے گردے میں پتھری کو بھی ظاہر کرتی ہے۔

Back to top button