بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

عارف علوی اپنی نہیں تو اپنے عہدے کی عزت کا خیال کریں، خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی پر برس پڑے۔ٹوئٹر پر جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ عارف علوی صاحب اپنی آئینی اوقات میں رہیں، الیکشن کمیشن کی آئینی حدود میں تجاوز نہ کریں اور سیاست نہ کریں۔

وزیر دفاع نےکہا کہ عارف علوی اپنی نہیں تو اپنے عہدے کی عزت کا خیال کریں، عارف علوی یاد رکھیں وہ صدر کے عہدے پر 2018 کی سلیکشن کے نتیجے میں قابض ہوئے۔

خواجہ آصف نے ریفرنس اور وارننگ کے لیے سپریم کورٹ کا فیصلہ بھی شیئر کردیا۔دوسری جانب وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ نے بھی صدر عارف علوی پر وار کیے اور کہا عارف علوی صدر بنیں، عمران خان کے ترجمان نہ بنیں۔

انہوں نےکہا کہ پہلے بھی عمران خان نے صدر، اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر اور سابق گورنر پنجاب سے آئین شکنی کرائی،صدرکا الیکشن کی تاریخ کے اعلان سے کوئی سروکار  نہیں ہے۔

Back to top button