بسم اللہ الرحمن الرحیم

تجارت

مقامی سگریٹ پر ٹیکس میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری

وفاقی حکومت نے مقامی سگریٹ پر ٹیکس میں اضافہ کردیا جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ایف بی آر کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق مقامی سگریٹ پر ایکسائز ڈیوٹی میں اضافہ کیا گیا ہے جس کے تحت مقامی 9 روپے سے زائد قیمت کی سگریٹ پر 16.5 روپے اور 9 روپے سےکم قیمت کی سگریٹ پر 5 روپے 5 پیسےایکسائز ڈیوٹی عائد کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق مقامی ایک ہزار سگریٹ کی قیمت 9 ہزار سے زائد ہونے پر 16500 روپے ایکسائز ڈیوٹی عائد کی گئی ہے جب کہ مقامی ایک ہزار سگریٹ کی قیمت 9 ہزار یا کم ہونے پر 5 ہزار 50 روپے ایکسائز ڈیوٹی عائد کی گئی ہے۔

Back to top button