بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

قرآن وسنت کی سنہری تعلیمات ہمارے لئے سرچشمہء رشدوہدایت ہیں، مولانا محمد احمد لدھیانوی

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ممتاز عالم دین ،قائد اہلسنت مولانامحمد احمد لدھیانوی نے کہا ہے کہ قرآن وسنت کی سنہری تعلیمات ہمارے لئے سرچشمہء رشدوہدایت ہیں جن پر مکمل عمل پیرا ہو کر ہی ہم فلاح دارین حاصل کرسکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامع مسجد اقصی ا نور پور تھل میں سالانہ سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم و شان صحابہ کرام رضوان اللہ تعالیٰ اجمعین کانفرنس سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ جس کی صدارت مولانا راجہ مسعود الحسن نے کی جبکہ نقابت کے فرائض مولانا مفتی کامل نواز نے بطریق احسن سر انجام دیے ۔ مولانا محمد احمد لدھیانوی نے کہا کہ صحابہ کرام رضوان اللہ تعالیٰ اجمعین نے دین متین کی ترویج کے لیے مثالی خدمات سر انجام دی ہیں جو اسلامی تاریخ کا روشن باب ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ صحابہ کرام رضوان اللہ تعالی ا اجمین کی زندگیاں ہمارے لئے مینارہ ءنور ہیں۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نامور مذہبی سکالر مولانا قاضی خالد اکبر ،مولانا قاری غلام فرید، مولانا محمد عارف اور دیگر مقررین نے سیدنا حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالی ا عنہ اور دیگر صحابہ کرام رضوان اللہ تعالی ا اجمعین کی دین متین کے لئے شاندار خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور ان پر تفصیل سے روشنی ڈالی ۔ دوران کانفرنس معروف نعت خواں حافظ ندیم رشیدی نے سرور کائنات ،فخر موجودات، سیدنا حضرت محمد مصطفی ا احمد مجتبیٰ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کے حضور گلہائے عقیدت پیش کئے ۔ آخر پرملک و قوم اور عالم اسلام کی تعمیر و ترقی اور امن و خوشحالی کے لیے دعابھی مانگی گئ۔

مزید پڑھیے  پی ایم ایل این پی پی 84 خوشاب کے میڈیا کوآرڈینیٹر راجہ محمد رضوان رشتہ ازدواج سے منسلک ہو گئے
Back to top button