بسم اللہ الرحمن الرحیم

تجارت

یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کی برانڈڈ اشیا کے مہنگے ہونے پر وضاحت

ترجمان یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کا کہنا ہے کہ ڈیمانڈ اینڈ سپلائی کی بہتری کیلئے اور برانڈڈ اشیاء کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے کچھ برانڈڈ اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے، تاہم اضافے کے باوجود عام مارکیٹ کی نسبت معیاری اور سستی اشیاء کی وافر مقدار میں فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے سرگرم عمل ہیں، جاری بیان میں ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ تاہم یہ اضافہ برانڈڈ کمپنیوں کی طرف سے ہے، مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ /بڑھتے ہوئے رجحان جیسے عوامل کی وجہ سے اضافہ ہوا ہے۔ ترجمان نے وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن خود مینوفیکچرنگ یا پروڈکشن نہیں کرتا، مایہ ناز اور سرٹیفائیڈ برانڈڈ کمپنیوں سے خریداری کی جاتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب خام مال کی قیمتوں میں اضافہ، پروڈکشن چارجز میں اضافہ ہوا یے ٹرانسپورٹیشن چارجز میں اضافہ ہوتا ہے تو پروڈکٹ کاسٹ بھی بڑھتی ہے،جس کی وجہ سے قیمتوں پر نظر ثانی کرنی پڑتی ہے تاکہ ڈیمانڈ اینڈ سپلائی میں بہتری آئے اور ان پروڈکٹس کی دستیابی ممکن ہو۔ ترجمان کا یہ بھی کہنا تھا کہ واضح رہے کہ ان اشیاء کی قیمتیں پچھلے سات آٹھ ماہ سے مستحکم رکھی گئی تھی۔ وزیراعظم ریلیف پیکج کے تحت اب بھی مخصوص اشیاء پر سبسڈی دی جارہی ہے۔ ان اشیاء میں آٹا، چینی، گھی، دالیں اور چاول شامل ہیں۔ 

Back to top button