بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

ڈپٹی کمشنر خوشاب کی زیر صدارت پولیو مہم کی کارکردگی کیلئے جائزہ اجلاس

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)پولیو کا خاتمہ قومی ذمہ داری اور پولیو مہم کی کامیابی صحت مند معاشرے کی ضمانت ھے۔قوم کے نونہالوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچانے کے لئے بھرپور محنت کریں تاکہ کوئی بچہ پولیو کی دو بوندوں سے محروم نہ رھے۔ڈپٹی کمشنر خوشاب میثم عبا س16تا 20جنوری تک جاری رہنے والی انسداد پولیو مہم کے پہلے روز کی کا رکر دگی کے جائزہ اجلا س میں ان خیا لات کا اظہار کر رہے تھے۔ اجلاس ڈپٹی کمشنر کیمپ آفس میں گذشتہ روز شام کو منعقد ہوا۔

اجلاس میں تمام اسسٹنٹ کمشنرز، چیف ایگزیکٹو آفیسر ھیلتھ خوشاب ڈاکٹر امان اللہ قاضی، ڈسٹرکٹ ھیلتھ آفیسرڈاکٹر راوگلزار یوسف،ورلڈ ھیلتھ آرگنائزیشن ڈاکٹر سعد نیازی، ھیلتھ & نیوٹریشن آفیسرعمرشھزاد، ڈی ایچ سی ایس او یونیسیف ظاہر شاہ، تمام ڈپٹی ڈسٹرکٹ ھیلتھ آفیسرز، ڈی ایس وی محمد امتیاز، فوکل پرسن عمران،ملک اختر جوئیہ اور محکمہ ایجوکیشن کے نمائندہ نے شرکت کی۔ ڈاکٹر راوگلزار یوسف نے پولیو مہم کی رپورٹ پیش کی۔انہوں نے بتایا کہ 16 تا 20 جنوری 2023 تک جاری رھنے والی مہم کے دوران 232485 بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے۔ جس میں 1268 موبائل،23 ٹرانزٹ اور66 فکسڈ ٹیمیں کام کر رھی ھیں۔ان ٹیموں کو ڈسٹرکٹ ھیلتھ مینجمنٹ ٹیم، 51 یونین کونسل مانیٹرنگ آفیسرز اور 211 ایریا انچارجز پولیو مہم کی نگرانی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔

مزید پڑھیے  ایڈشنل ڈائریکٹر ایجوکیشن سرگودھا ڈویژن اکرام اللہ کا گورنمنٹ بوائز ہائی سکول جوڑا کلاں کا خصوصی وزٹ
Back to top button