بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

اسلام کی سنہری تعلیمات ہمارے لئے سرچشمہ رشدوہدایت ہیں، سراج الحق

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ ہمارے پیارے مذہب اسلام کی سنہری تعلیمات ہمارے لئے سرچشمہ رشدوہدایت ہیں اور دین متین کی ترویج خوشنودی ء خداوندی کا سبب بنتی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع خوشاب کے معروف مصنف، خطاط اور افسانہ نگار حافظ محمد نعیم یاد کے ساتھ ایک خصوصی نشست کے دوران کیا۔ سیاسی کونسل جماعت اسلامی ضلع خوشاب کے حافظ تنویراحمد، ملک عرفان امیر جوئیہ، رانا عتیق ایڈوکیٹ نثار راجپوت اور دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان نے کہا کہ حکومتی سطح پر قرآن وسنت کے لیے کام کرنے والوں کی حوصلہ افزائی اشد ضروری ہے۔ اس موقع پر نامور خطاط حافظ محمد نعیم یاد نے امیرجماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کو اپنے ہاتھ سے لکھے ہوئے قرآن پاک کے قلمی نسخے بھی دکھائے ۔ جس پر انہوں نے حافظ محمد نعیم یاد کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اس عظیم کام کی پذیرائی کے لئے اپنے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی ۔

Back to top button