بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

آل پاکستان رائٹرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام شاندار ادبی تقریب کا انعقاد

خوشاب ( راجہ نورالہی عاطف سے ) آل پاکستان رائٹرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ایک شاندار ادبی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں لاہور، ملتان اور اسلام آباد سمیت ملک بھر سے معروف لکھاری، صحافی، موٹیویشنل سپیکرز، شعراء اور دیگر شعبہ سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔ کاروائی کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن مجید فرقان حمید سے ہوا جس کی سعادت قومی ایوارڈ یافتہ قاری عمردراز خان انور سے حاصل کی۔ آل پاکستان رائٹرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ہونیوالی تقریب کی قیادت تنظیم کے سرپرست اعلیٰ زبیر احمد انصاری نے کی۔ تقریب میں وفاقی وزیر مملکت برائے صنعت و پیداوار تسنیم احمد قریشی اور ملک کے نامور اداکار پرائیڈ آف پرفارمنس راشد محمود نے بطورمہمانان خصوصی شرکت کی جبکہ مشہور پنجابی شاعر حیات بھٹی، بانی صدر اپوا ایم ایم علی، بیورو چیف رائٹ نیوز افضل شاہین بھٹہ، میڈم ساجدہ چوہدری، میڈم نمرہ ملک، میڈم حنا ہنجرا، میڈم سعدیہ ہما شیخ، مدیحہ کنول، مریم راشد، علیمہ جبیں، نرگس نور، ریحانہ عثمانی، نایاب جیلانی، طیب نوید، فلک زاہد ، سئنیر ظفر محمود،صحافی طارق منہاس چوہدری حافظ محمد زاہد، اسلم سیال، سفیان فاروقی ، پروفیسر ڈاکٹر ہارون الرشید تبسم اور ڈائریکٹر میڈیا انٹرنیشنل ادبی تنظیم شریف اکیڈمی جرمنی چیپٹر ڈسٹرکٹ خوشاب راجہ نورالہی عاطف بھی زینت محفل تھے ۔

اس موقع پر مقررین نے جدید دور کے تقاضوں کے مطابق رائٹرز کی ویلفیئر ، اصلاح اور تربیت کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ آل پاکستان رائٹرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے سرپرست زبیر احمد انصاری کا کہنا تھا کہ ہماری تنظیم ایک دہائی سے کام کر رہی ہے اور تنظیم کا بنیادی مقصد نئے لکھاریوں کو متعارف کروانے کے ساتھ ساتھ رائٹرز کو ایسا پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے جس میں وہ صرف اور صرف سچ لکھیں اور کوئی بھی معاملہ ہو رائٹرز سچائی کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑے کیونکہ صحافت نام ہی سچائی کا ہے۔ تنظیم کے صدر ایم ایم علی نے کہا کہ آل پاکستان رائٹرز ویلفیئر ایسوسی کا سب سے بڑا مقصد نئے لکھاریوں کو متعارف کروانا ہے تاکہ انہیں ایک ایسا پلیٹ فارم مل سکے جس میں وہ اپنے ٹیلنٹ کو ثابت کر سکیں۔ تقریب کے دوران شرکاء میں اعزازی سرٹیفکیٹس اور اعزازی میڈلز بھی تقسیم کیے گیے۔تقریب کے اختتام پر، پُر تکلف لنچ پر شرکاء کی جانب سے منتظمین کا شکریہ ادا کیا گیا۔

Back to top button