بسم اللہ الرحمن الرحیم

تعلیم

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفس ایلیمنٹری مردانہ خوشاب کے چوہدری محمد حنیف ریٹائرڈ ہو گئے

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفس ایلیمنٹری مردانہ خوشاب، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفس ایلیمنٹری مردانہ سرگودھا اور ڈائریکٹر ایجوکیشن آفس ایلیمنٹری سرگودھا میں بطور پی ایے، سپرینٹینڈینٹ، سینئر سکیل سٹینو گرافر اپنی 39 سالہ سروس مکمل کرکے چوہدری محمد حنیف ریٹائرڈ ہو گئے ۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلیمنٹری سکولز سرگودھا سید محمد احتشام الحق ہمدانی، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سرگودھا محمد الیاس باجوہ، ڈویژنل صدر آل پاکستان کلر کس ایسوسی ایشن سرگودھا چوہدری ممتاز احمد، ڈویژنل ڈائریکٹوریٹ آفس سرگودھاکے اسسٹنٹ مقصوداحمد، کمپیوٹر آپریٹر محمد فیصل لطیف، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفس ایلیمنٹری سرگودھا کے کیشئر راجہ بشیر احمد،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی خوشاب کے اسسٹینٹ ڈائریکٹر بجٹ ملک نصراللہ جبھانہ ، پنجاب ایلیمنٹری ٹیچرز ایسوسی ایشن کے مرکزی صوبائی چیئر مین احسان علی گورایہ اور مرکزی صوبائی صدر شکیل احمد چوہدری نے چوہدری محمد حنیف کو ا ن کی شاندار سروس 39سال کی تکمیل پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں اپنے سرکاری امور، قوانین، پالیسی پر مہارت حاصل تھی، فرض شناسی اور دیانتداری، سادگی، حسنِ اخلاق ان کا طرہ ء امتیاز تھا۔ ان کے اعزاز میں پروقار پر تکلف ظہرا نہ دیا گیا۔ ایجوکیشن آفیسرز، کلر یکل سٹاف، اساتذہ کرام نے چوہدری محمد حنیف کی الوداعی پارٹی کی تقریب میں بھر پور شرکت کی۔

Back to top button