بسم اللہ الرحمن الرحیم

تعلیم

قوموں کی تعمیر و ترقی میں تعلیم کا کردار کلیدی اہمیت کا حامل ہوتا ہے، ملک احسان احمد اعوان

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن ڈسٹرکٹ خوشاب ملک احسان احمد اعوان اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری سکولز ملک فضل الہی فضل نے کہا ہے کہ قوموں کی تعمیر و ترقی میں تعلیم کا کردار کلیدی اہمیت کا حامل ہوتا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نورپورتھل میں یوم والدین اور تقسیم انعامات کی تقریب سے بطور مہمانان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر فیض حسن ملک، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ظہیر عباس بھٹی اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرفرخندہ متین نے خصوصی طور پر شرکت کی ۔ نمائندہ والدین اور ممبران سکول کونسل سمیت استاد الاساتذہ نامورماہر تعلیم پروفیسر ملک احمد خان بوڑانہ اور پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ تحصیل نورپورتھل کے صدر ملک محمد رئیس سعید گجر بھی زینت محفل تھے ۔ سینئر ڈسٹرکٹ آفیسرز نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ انشاء اللہ ضلع خوشاب میں کوالٹی آف ایجوکیشن کو مزید بہتر بنانے سمیت نونہالان وطن کی ہمہ جہتی تعلیم و تربیت کے لئے بھرپور اقدامات کیے جائیں گے ۔ انہوں نے ہیڈمسٹریس ادارہ ہذا فرزانہ حبیب کی زیر نگرانی ادارے کی شاندار کارکردگی پر جملہ سٹاف کو خراج تحسین پیش کیا ۔ ممتاز ماہر تعلیم پروفیسر ملک احمد خان بوڑانہ نے اظہار خیال کرتے ہوئے سکول ہذا میں نصابی اور ہم نصابی سرگرمیوں کو شاندار الفاظ میں سراہا اور اسے ہیڈمسٹریس ،ٹیچنگ سٹاف ادارہ ہذا اور سینئر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز کی اعلی ا انتظامی صلاحیتوں کا مرہون منت قرار دیا ۔ قبل ازیں ہیڈمسٹریس ادارہ ہذا فرزانہ حبیب نے سپاسنامہ پیش کرتے مہمانانِ گرامی کا شکریہ ادا کیا اور ادارے کی کارکردگی پر روشنی ڈالی۔ اس موقع پر سی ای او ملک احسان احمد اعوان ، ڈی ای او ملک فضل الہی فضل ، ڈپٹی ڈی ای او فیض حسن ملک، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ظہیر عباس بھٹی اور معروف ماہر تعلیم پروفیسر ملک احمد خان بوڑانہ نے سکول ہذا کی ٹیچرز میں حسن کارکردگی ایوارڈز اور طالبات میں انعامات بھی تقسیم کئے۔

Back to top button