بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

عوام کی فلاح و بہبود کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں گے، اسسٹنٹ کمشنر نورپور تھل

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) نئے تعینات ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر نورپورتھل محمد محسن عالم نے کہا ہے کہ انشاءاللہ تحصیل نورپورتھل کی عوام کی فلاح و بہبود کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں نورپورتھل پریس کلب کے سینئر صحافیوں پر مشتمل وفد سے تعارفی نشست کے دوران خصوصی اظہار خیال کرتے ہوئے کیا ۔ وفد ایم نور دین ، سیٹھ ثمر سلطان اور راجہ نورالہی عاطف پر مشتمل تھا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ نورپور شہر میں جامع منصوبہ بندی کے تحت صحت و صفائی کا نظام کو مزید مؤثر بنایا جائے گا ۔ اس سلسلے میں تمام متعلقہ عملے کو ضروری ہدایات جاری کردی گئی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ شہر کی خوبصورتی کے لیے تمام دستیاب وسائل کو بھرپور طریقے سے بروئے کار لایا جائے گا ۔ محمد محسن عالم نے کہا کہ حکومت پنجاب عوامی فلاح و بہبود کے لئے بتدریج بھرپور اقدامات اٹھا رہی ہے تاکہ عام آدمی کامعیارزندگی بلند ہوسکے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی ا کے فضل و کرم سے میری جس علاقے میں بھی تعیناتی عمل میں لائ گئ ہمیشہ اجتماعمی عوامی فلاح وبہبود کو اپنی ترجیحات بنایاہے۔ اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ معاشرتی اصلاح وفلاح کے لئے ہمیشہ سے میڈیا کا کردار کلیدی اہمیت کا حامل رہا ہے۔ انشاءاللہ آپ کے تعاون سے تحصیل نورپورتھل کے عوام کی خدمت کے لیے ہرگز کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جائے گا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ سماجی بہبود کے تمام امور کی ذاتی طور پر بھرپور مانیٹرنگ اور نگرانی کروں گا ۔ اس موقع پر نورپورتھل پریس کلب کے سینئر صحافیوں کے وفد نے جناب محمد محسن عالم کی بطور اسسٹنٹ کمشنر تعیناتی کا دلی خیرمقدم کرتے ہوءے معاشرتی اصلاح و فلاح کے لیے تحصیل انتظامیہ کو اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔

Back to top button