بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

پاسبان بیوٹی پارلر سکول سسٹم کا قیام

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)پاسبان ویلفیئر سوسائٹی ضلع خوشاب کے زیر اہتمام لڑکیوں کو بیوٹی پارلر ایک سالہ کورس کرانے کیلئے نسیم کالونی جوہرآباد میں پاسبان بیوٹی پارلر سکول سسٹم کا قیام عمل میں لایا گیا ۔ صدر پاسبان ویلفئیر سوسائٹی شکیل احمد چوہدری، پرنسپل سعیدہ فاطمہ بلوچ، صدر پاسبان خواتین ونگ ضلع خوشاب کلثوم بیگم چوہدری اور انسٹرکٹر نازیہ گل نے ا فتتاح کیا۔ انہوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا اس ادارہ کے قیام کے اغراض ومقاصد پر تفصیلا” روشنی ڈالی۔

Back to top button