بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پاک فوج میں کمانڈ کی تبدیلی، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور جنرل سید عاصم منیر کی یادگار شہدا پر حاضری

جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں پاک فوج میں کمانڈ کی تبدیلی کی تقریب جاری ہے جہاں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور جنرل سید عاصم منیر نے یادگار شہدا پر حاضری دی۔

نئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر آج فوج کی کمان سنبھالیں گے جس کی تقریب کچھ دیر بعد جنرل ہیڈ کوارٹرز میں ہوگی۔

جنرل قمر جاوید باجوہ چیف آف آرمی اسٹاف کے عہدے سے سکبدوش ہو ں گے اور جنرل سید عاصم منیر پاک فوج کی قیادت سنبھالیں گے۔

جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں پاک فوج کی کمانڈ میں تبدیلی کی پروقار تقریب ہوگی جہاں جنرل سید عاصم منیر نے جنرل قمر جاوید باجوہ کی جگہ پاک فوج کی کمان سنبھالیں گے۔

کمان کی تبدیلی کی تقریب میں سبکدوش ہونے والے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کمانڈ کی چھڑی نئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو سونپیں گے، جنرل سید عاصم منیر کمان کی تبدیلی کی تقریب میں فور اسٹار جنرل کے شولڈر رینکس اور کالر میڈل لگا کر شرکت کریں گے۔

تقریب میں تمام مسلح افواج کے سربراہان ،اعلیٰ سول، فوجی افسران شریک ہونگے، پروقار تقریب میں وفاقی وزراء، سفارتکار اور صحافی شرکت کریں گے۔ کمانڈ کی چھڑی کو کمانڈ اسٹک بھی کہا جاتا ہے، آرمی کمان کی یہ چھڑی انگریزوں کے دور سے فوجی روایت کا حصہ چلی آ رہی ہے۔

کمانڈ اسٹک ون اسٹار یعنی بریگیڈیئر کے عہدے کے افسران کو سونپی جاتی ہے، یہ اسٹک افسران کو پرانے افسران کی جانب سے دی جاتی ہے۔ پرانے افسران آنے والے نئے افسر کو یہ چھڑی سونپ کر خود نئی چھڑی تھامے نئے عہدے پر ترقی کر جاتا ہے اور یہ سلسلہ آرمی چیف پر جا کر ختم ہوتا ہے۔

Back to top button