بسم اللہ الرحمن الرحیم

تعلیم

حکومت شعبہ تعلیم کے فروغ کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے، رانا محمد ادریس

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) اسسٹنٹ ڈائریکٹر چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن آفس خوشاب رانا محمد ادریس نے کہا ہے کہ حکومت شعبہء تعلیم کے فروغ کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ رانامحمدادریس نے کہا کہ سی ای او ایجوکیشن خوشاب ملک احسان احمد اعوان کی زیر نگرانی ضلع بھر میں اساتذہ کرام اور نونہالان وطن کی فلاح و بہبود پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے ۔ضلع بھر میں کوالٹی آف ایجوکیشن کی بہتری سی ای او ایجوکیشن کا وژن ہے۔ انشاءاللہ اس حوالے سے تمام دستیاب وسائل کو بھرپور طریقے سے بروئے کار لایا جائے گا ۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے کہا کہ اساتذہ کرام کی ان سروس پروموشن کے لیے دفتری کام جاری ہے اور ان کے دیگر مسائل کو بتدریج حل کیا جائے گا ۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے اساتذہ کرام پر زور دیا کہ وہ بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ وپیراستہ کرنے کے لئے ہرگز کوئی دقیقہ فروگزاشت نہ کریں کیونکہ یہ بچے ہمارا مستقبل ہیں۔

Back to top button