بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

ڈی ایچ کیو ہسپتال کے اے ایم ایس ڈاکٹر اشفاق سالک کی ریٹائر منٹ پر چکوال میں ایک خوبصورت تقریب کا اہتمام

چکوال کے ممتاز معالج ڈاکٹر منیر احمد لنگاہ کی جانب سے سینئر ڈاکٹرز کو انکی ریٹائرمنٹ پرباوقار انداز میں الوداع کرنے کی روایات برقرار۔ڈی ایچ کیو ہسپتال کے اے ایم ایس ڈاکٹر اشفاق سالک کی ریٹائر منٹ پر چکوال میں ایک خوبصورت تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں سینئر ڈاکٹرز نے شرکت کی۔ ڈاکٹر اشفاق سالک کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا۔انکی بہترین ”پوسٹ ریٹائرمنٹ لائف“(post retirement life) کے لئے دعائیں بھی مانگی گئیں اور انکی اچھی صحت کے لئے دعا کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق چکوال کے ممتاز معالج ڈاکٹر منیر احمد لنگاہ نے عرصہ دراز سے یہ روایت قائم کر رکھی ہے کہ وہ چکوال کے سینئر ڈاکٹرز کی ریٹائرمنٹ پر انکے اعزاز میں شاندار الوداعی تقریب کا اہتمام کرتے ہیں۔ جس میں ضلع بھر کے ڈاکٹرز شرکت کرتے ہیں۔

اس سے پہلے ڈاکٹر منیر لنگاہ چکوال کے سینئر ڈاکٹرز ڈاکٹر مجید ملک، ڈاکٹر عالمگیر نوابی، ڈاکٹر ظفر اقبال، ڈاکٹر اکرام الحق و دیگر کئی ڈاکٹرز کی ریٹائرمنٹ پر انکے اعزاز میں الوداعی پارٹی کا اہتمام کر چکے ہیں۔ اس بار انہوں نے ڈاکٹر اشفاق سالک کی ریٹائرمنٹ پر انکے اعزاز میں ایک شاندار تقریب کا اہتمام کیا۔ جس میں چکوال کے ڈاکٹرز نے شرکت کی۔ تقریب میں ڈاکٹر اشفاق سالک کی خدمات پر روشنی ڈالی گئی اور انہیں شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا گیا۔

ڈاکٹر کرنل غلام شبیر صدر پی ایم اے پنجاب نے ڈاکٹر اشفاق سالک کی ریٹائرمنٹ کو محکمہ صحت چکوال کے لئے ایک بہت بڑا نقصان قرار دیا۔ انکا کہنا تھا کہ سول گورنمنٹ کو بھی ایک پالیسی ترتیب دینی چاہیئے کہ جس کے مطابق ڈاکٹر اشفاق سالک جیسے قابل، ایماندار اور شریف النفس انسان کو انکی ریٹائرمنٹ پر Extension دی جائے تا کہ انکی خدمات سے مزید فائدہ اٹھایا جا سکے ڈاکٹر منیر احمد لنگاہ نے ڈاکٹر اشفاق سالک کے ساتھ بیتی اپنے ماضی کی یادوں کو شیئر کیا اور بتایا کہ ڈاکٹر اشفاق سالک اور انکی(ڈاکٹر منیر لنگاہ) لوکل گورنمنٹ جاب ایک ساتھ شروع ہوئی تھی۔ بعد میں ڈاکٹر منیر لنگاہ نے محکمہ صحت چکوال جوائن کر لیا جبکہ ڈاکٹر اشفاق سالک ریٹائرمنٹ تک لوکل گورنمنٹ میں ہی جاب کرتے رہے۔

تقریب سے ڈاکٹر عتیق احمد۔ ڈسٹرکٹ منیجر1122، ڈاکٹر جبران جاوید ماہر امراض بچگان و جنرل سیکرٹری پی ایم اے چکوال۔ڈاکٹر اکرام الحق صدر پی ایم اے چکوال اور ڈاکٹر اعظم سمور اے پی ایم او، ڈی ایچ کیو ہسپتال چکوال نے بھی خطاب کیا۔ اور ڈاکٹر اشفاق سالک کی خدمات کو سراہا۔تقریب کے شرکاء میں ڈاکٹر فرزین سالک،ڈاکٹر عبداللہ بن منیر، ڈاکٹر مریم گل، ڈاکٹر عائشہ بتول، مسز ڈاکٹر منیر، و دیگر شامل تھے۔ تقریب کے اختتام پر ڈاکٹر اشفاق سالک کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا۔ یہ کیک ڈاکٹر اشفاق سالک نے ڈاکٹر فرزین سالک و بچوں معراج سالک و محمد علی سالک کے ساتھ ملکر کاٹا۔ جس کے بعد تمام شرکاء کا گروپ فوٹو لیا گیا۔یوں یہ خوبصورت تقریب اپنے اختتام کو پہنچی۔

Back to top button