بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کے لیے بنائی گئی ٹیم کی تشکیل نو

 وزارت داخلہ نے سینئر صحافی ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کے لیے بنائی گئی ٹیم کی تشکیل نو کردی۔وزارت داخلہ کی جانب سے تحقیقاتی کمیٹی کی تشکیل نو کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق 2 رکنی کمیٹی میں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے ڈائریکٹر اطہر وحید اور انٹیلی جنس بیورو کے ڈپٹی ڈائریکٹر عمر شاہد حامد شامل ہیں۔

تحقیقاتی کمیٹی کی تشکیل کے نوٹیفکیشن کا عکس

نوٹیفکیشن کے مطابق تحقیقاتی ٹیم فوری طور پر کینیا کا دورہ کرے گی۔گزشتہ روز ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کے لیے تشکیل دی گئی کمیٹی کے ارکان کی تعداد تین تھی جس میں آئی ایس آئی کے کرنل سعد احمد بھی شامل تھے۔

Back to top button