بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

آسٹریلیا ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان میگ لیننگ نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی

آسٹریلیا ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان میگ لیننگ نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی۔میگ لیننگ نے 13 سال قبل اپنا انٹرنیشنل ڈیبیو کیا تھا اور وہ آسٹریلین اسپورٹس کی کامیاب ترین لیڈر کے طور پر ریٹائر ہوئی ہیں۔

31 سالہ میگ لیننگ کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ ورلڈ کپ ٹرافی اٹھانے والی کپتان ہیں۔انہوں نے 241 بین الاقوامی میچز میں آسٹریلیا کی نمائندگی کی۔میگ لیننگ کا کہنا ہے کہ ریٹائرمنٹ کا فیصلہ مشکل ضرور تھا مگر یہی اس کا بہترین وقت تھا۔

مزید پڑھیے  سپریم کورٹ کی پہلی خاتون جج جسٹس عائشہ ملک نے عہدے کا حلف اٹھا لیا
Back to top button