بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

ارشد شریف کی میت اسلام آباد پہنچ گئی

کینیا میں فائرنگ سے  جاں بحق ہوئے سینئر صحافی و اینکر ارشد شریف کی میت پاکستان پہنچا کر اسلام آباد کے نجی اسپتال کے سرد خانے منتقل کر دی گئی۔ارشد شریف کی میت لے کر غیر ملکی ایئر لائن کے طیارے نے رات 1 بجے اسلام آباد ایئر پورٹ پر لینڈ کیا۔ارشد شریف کی میت وصول کرنے کے لیے اُن کے اہل خانہ اسلام آباد ایئر پورٹ پر موجود تھے۔

اُن کی میت کو قائد اعظم انٹرنیشنل اسپتال کی مارچری میں رکھا گیا ہے۔فیملی ذرائع کے مطابق ارشد شریف کی نماز جنازہ جمعرات کو دن 2 بجے شاہ فیصل مسجد میں ادا کی جائے گی جبکہ تدفین ایچ الیون کے قبرستان میں کی جائے گی۔

ارشد شریف کی میت غیر ملکی ایئر لائن سے گزشتہ شب سوا 1 بجے نیروبی سے دوحا روانہ کی گئی تھی جس کے بعد میت کو دوحا سے دوپہر 3 بج کر 14 منٹ پر پاکستان روانہ کیا گیا۔

واضح رہے کہ ارشد شریف کو اتوار کی رات نیروبی مگاڈی ہائی وے پر شناخت میں مبینہ غلطی پر پولیس نے سر پر گولی مار کر ہلاک کیا تھا۔گزشتہ روز کینیا میں پاکستانی ہائی کمشنر سیدہ ثقلین نے میت کی روانگی کے لیے کئی گھنٹے تک تمام مراحل کی نگرانی کی اور نیروبی ایئر پورٹ پر ہی موجود رہیں۔

Back to top button