بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

توشہ خانہ کیس کا فیصلہ، سکیورٹی کے انتظامات سخت،پولیس کیساتھ رینجرز بھی تعینات

الیکشن کمیشن پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس پر فیصلہ آج سنایا جائےگا۔الیکشن کمیشن کی جانب سے فول پروف سکیورٹی طلب کرنے کے بعد کمیشن کے اطراف سکیورٹی کے سخت  انتظامات کیے گئے ہیں،  پی ٹی آئی کارکنوں کے ممکنہ احتجاج کے پیش نظر آنسو گیس کے شیل پہنچادیے گئے ہیں۔

اسلام آباد انتظامیہ نے ایس ایس پی کی نگرانی میں سکیورٹی تعینات کی جس میں ایک ایس ایس پی ، 5 ایس پیز ، 6 ڈی ایس پی سمیت ساڑھے 11 سو اہلکار تعینات کیے گئے ہیں جب کہ پولیس کے ساتھ ایف سی اور رینجرز کے اہلکار بھی تعینات ہیں۔

الیکشن کمیشن میں غیر متعلقہ افراد کا داخلہ بند کردیا گیا ہے اور ریڈ زون میں بھی داخلہ محدود کردیا گیا ہے۔پولیس کاکہنا ہےکہ پی ٹی آئی کے کارکنوں کو الیکشن کمیشن تک پہنچنے نہیں دیا جائے گا۔

دوسری جانب چیف الیکشن کمشنر نے آج فیصلے سے قبل اہم  اجلاس طلب کیا ہے جس میں اسلام آباد انتظامیہ سکیورٹی کے حوالے سے الیکشن کمیشن کو بریفنگ دے گی جب کہ اجلاس میں توشہ خانہ ریفرنس فیصلے پر بھی حتمی مشاورت کی جائے گی

Back to top button