بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

شان مسعود پریکٹس سیشن کے دوران نواز کی ہیٹ لگنے سے زخمی، ہسپتال منتقل

آسٹریلیا میں ٹی20 ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے موجود قومی ٹیم کے بلے باز شان مسعود سر پر گیند لگنے سے زخمی ہو گئے ہیں اور انہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔پاکستان کرکٹ ٹیم ٹی20 ورلڈ کپ میں روایتی بھارت کے خلاف اپنا افتتاحی میچ کھیلنے کے لیے آسٹریلیا کے شہر میلبرن موجود ہے۔دونوں ٹیمیں اتوار کو ایونٹ میں اپنے پہلے میچ میں مدمقابل ہوں گی اور اسی سلسلے میں ٹریننگ اور پریکٹس کا سلسلہ بھی جاری ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان کے مطابق میلبرن میں جمعہ کو ٹریننگ کے دوران گیند شان مسعود کے سر کی دائیں جانب لگی جس سے وہ زخمی ہو گئے اور انہیں اسکین کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ شان مسعود کی انجری کی نوعیت جاننے کے لیے انہیں اسکین کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے اور اس حوالے سے بقیہ تفصیل جلد جاری کی جائے گی۔

Back to top button