بسم اللہ الرحمن الرحیم

صحت

ناشتے میں کجھور کھانے کے فوائد

ناشتے میں کھجور بے پناہ فوائد کی حامل ہے۔خصوصاایسے افراد کے لیے جو ناشتہ دیر سے کرتے ہیں اگر وہ فجر کے بعد تین کھجور کھا لیں تو وہ نا صرف ناشتے کا متبادل ہے بلکہ بہترین متبادل ہے۔

کھجور (instant) فوری توانائی کا بہت بڑا زریعہ ہے۔اس کے اندر پاۓ جانے والے مگنیشیم ،کوپر فولاد اور وٹامن سکس جیسے اہم معدنیات شامل ہیں جو انسان کو مختلف بیماریوں سے بچاتے ہیں۔کینسر بلڈ پریشر ،انیمیا جیسی بیماریوں کے لیے اکسیر ہیں۔

علی الصبح کھجور کاا ستعمال عربوں کی صدیوں پرانی روایت رہی ہے۔اسلام نے اس خوبصورت روایت کو زندہ رکھا اور احادیث میں کھجور کا استعمال کے واقعات کی صورت میں امر بھی کر دیا۔آج بھی عرب لوگ کھجور کو مختلف صورتوں میں تناول فرماتے ہیں۔جو کہ انتہائی صحت بخش غذا یے۔

ناشتے میں کھجور کا ستعمال تھکن سے بچاتا ہے اور نرجی مہیا کرتی ہے جو دن بھر کی توانائی کے لیے کافی ہوتی ہے۔

پاکستان میں خواتین کی اکثریت خون کی کمی جیسی بیماری کا شکار نظر آتیں ہیں۔ان کے لیے کھجور کسی ہفت اکلیم سے کم نہیں وہ کھجور کا استعمال شروع کر دیں خون کی کمی چند ماہ میں ختم ہو جاۓ گی۔اس کے ساتھ ساتھ تھکاوٹ کمزوری اور لو اور ہائی بلڈ پریشر میں بھی مفید ہے۔

کولیسٹرول کی سطح کو کم کر کے ہارٹ اٹیک کے خطرات سے بچاتی ہے۔دماغ کے لیے ایک بہترین ٹانک ہے۔جیسا کہ ہم سب جانتے ہیں میٹھا دماغ کی غذا ہے۔تو یہ غذ کھجور کی صورت میں وافر مقدار میں دماغ کو میسر آتی ہے۔

اس کے علاوہ اس کے غذائئ ریسشے معدے کو تقویت بخشتے اور قبض کو رفع کرتے ہیں۔

کھجور سکن کے لیے بھی بہت عمدہ ہے۔اس میں پاۓ جانے والے اجزاء سکن کے مسائل کو حل کر کے اسے صحت مند بناتے ہیں۔
کھجور کو مشروب کی صورت میں نابیذ بنا کر پینا بھی دل کو تقویت دیتا ہے۔بچوں کو ہڈیوں کی بیماریوں سے بچانے اور ہڈیوں کی مضبوطی کے لیے بہت اہم ہے۔دودھ میں چینی کی جگہ کھجور کا استعمال بہت مفید ہے۔

ناشتے میں تین کھجوریں کھانے سے درج ذیل فوائد حاصل یوتے ہیں
آنتوں کے کینسر سے بچاتی ہے۔توانائی کا بہت بڑا زرہعہ ہے۔نظام ہضم کو بہتر بناتی ہے۔اس کے علاوہ ہڈیوں کو مضبوط کرتی اور ذہانت میں اضافہ کرتی ہے۔

Back to top button