بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پاکستان اور ناروے کا مختلف شعبوں میں تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کا عزم

پاکستان اور ناروے نے سرمایہ کاری، جہاز رانی، موسمیاتی تبدیلی، قابل تجدید توانائی اور اعلیٰ تعلیم سمیت شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے کا اعادہ کیا ہے۔

اس عزم کا اظہار اسلام آباد میں پاکستان ناروے دوطرفہ سیاسی مشاورت کے 12ویں دور میں کیا گیا۔

پاکستانی وفد کی قیادت سفیر محمد سلیم نے کی جبکہ ناروے کی نمائندگی ڈائریکٹر جنرل مسٹر ویبجورن ڈیسوِک نے کی۔

مزید پڑھیے  وزیراعظم اور آصف علی زرداری کا ٹیلی فونک رابطہ
Back to top button