بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

12ربیع الاول کی صبح آٹھ بجے سے شام آٹھ بجے تک موبائل سگنلز بند کئے جائیں گے،مشیر داخلہ بلوچستان

مشیر داخلہ بلو چستان میر ضیا اللہ لانگو نے کہا ہے کہ 12ربیع الاول کی صبح آٹھ بجے سے شام آٹھ بجے تک موبائل سگنلز بند کئے جائیں گے، 12 ربیع الاول کے دوران محافل، جلوسوں اور کی سیکورٹی کو یقینی بنایا جائے گا۔

ایمرجنسی کی صورت میں پاک فوج کو اسٹینڈبائی رکھا گیا ہے جلوس کی فضائی نگرانی بھی کی جائے گی۔

یہ بات انہوں نے جمعہ کو 12 ربیع الاول کے حوالے سے منعقد ہ اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کہی۔

اجلاس میں عید میلاد النبی  کے حوالے سے تقریبات کے انتظامات کاجائزہ اور صوبے میں امن وامان کی صورتحال پر بھی تفصیلی غور کیا گیا۔

اس موقع پر ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ اور ڈی آئی جی پو لیس کوئٹہ اظفر مہیسر نے تفصیلی بریفنگ دی۔اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے میر ضیا اللہ لانگو نے کہا کہ 12ربیع الاول کی صبح آٹھ بجے سے شام آٹھ بجے تک موبائل سگنلز بند کئے جائیں گے12 ربیع الاول کے دوران محافل، جلوسوں اور کی سیکورٹی کو یقینی بنایا جائے گا۔

انہوں نے ہدایت کی کہ جلوسوں کے شرکا کو بہترین سہولتیں فراہم کی جائے ادارے امن و امان کی صورتحال کی بہتری اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے جانفشانی سے فرائض سرانجام دے رہی ہے شرپسندوں کے مذموم عزائم ناکام بنانے کیلئے مربوط انٹیلی جنس سے موثر انداز سے استفادہ کیا جائے گا۔

انہوں نے کہاکہ مذہبی منافرت اور شدت پسندی پھیلانے والے عناصر پر کڑی نظر رکھی جائے مذہبی ہم آہنگی بھائی چارے اور قانون کی بالا دستی کو ہر صورت قائم رکھا جائے۔ انہوں نے کہاکہ بارہ ربیع الاول کے جلوسوں کے راستوں پر عام ٹریفک کو متبادل راستے فراہم کئے ٹریفک کی روانی کو ہر صورت بحال رکھا جائے، سیکورٹی کے بہترین انتظامات کئے جائیں۔

انہوں نے کہاکہ ایمرجنسی کی صورت میں پاک فوج کو اسٹینڈبائی رکھا گیا ہے جلوس کی فضائی نگرانی بھی کی جائے گی اسلحہ کی نمائش پر مکمل پابندی ہوگی۔اس موقع پر گفتگو کر تے ہوئے ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ اظفر مہیسر نے کہا کہ 12 ربیع الاول کے جلوسوں کیلئے کوئٹہ میں 2000 ہزار پو لیس اہلکارتعینات ہوں گے۔

صوبے کے19اضلاع میں کل 13 جلوس نکالے جائیں گے۔

Back to top button