بسم اللہ الرحمن الرحیم

حادثات و جرائم

انڈس ہائی وے پر ٹریفک حادثے میں 10 افرادجاں بحق

حیدر آباد میں سن کے قریب انڈس ہائی وے پر ٹریفک حادثے میں 10 افرادجاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔ایس ایس پی جامشورو جاوید بلوچ کے مطابق انڈس ہائی وے پر ٹرک اور بس میں تصادم سے 13 افراد زخمی بھی ہوئے۔

جاوید بلوچ کا بتانا ہے کہ ٹرک اور بس میں حادثے کا واقعہ سن کے قریب تھوڑی پھاٹک کے پاس پیش آیا۔ایس ایس پی جامشورو کا بتانا ہے کہ حادثے میں جاں بحق 10 افراد افراد میں دو خواتین اور دو بچے بھی شامل ہیں۔پولیس حکام کے مطابق جاں بحق افراد کا تعلق بہاولپور سے بتایا جاتا ہے۔

Back to top button