بسم اللہ الرحمن الرحیم

تجارت

ڈالر کی قدر میں کمی سلسلہ جاری، مزید تین روپے دو پیسے سستا

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپےکی قدر میں بہتری کا سلسلہ آج بھی جاری ہے۔انٹر بینک میں کاروبار کے دوران امریکی ڈالر 3 روپے 2 پیسے سستا ہوکر 234 روپےکا ہوگیا۔ 

خیال رہےکہ دو روز کے دوران ڈالر 5 روپے 71  پیسےسستا ہوا ہے۔گذشتہ روز انٹربینک میں کاروبارکے اختتام پر ڈالر 2 روپے 63 پیسےکمی کے بعد 237 روپے 2 پیسے پر بند ہوا تھا۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالرکا بھاؤ 6 روپے 90 پیسےکم ہوکر 237 روپے 50 پیسے ہوگیا تھا۔دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی آج سرمایہ کاری کا مثبت رجحان دیکھا جارہا ہے۔

مزید پڑھیے  پاکستان سٹاک ایکسچینج سے مثبت خبریں آنے لگیں
Back to top button