بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

جمشید دستی گرفتار

راولپنڈی پولیس نے رات گئےسابق  ایم این اے جمشید دستی کو گرفتار کرلیا ۔پولیس ذرائع کے مطابق  جمشید دستی کو فیض آباد کےمقام پر ہوٹل سےگرفتارکیا گیا۔ذرائع کا بتانا ہےکہ  جمشیددستی کےخلاف ٹرک ڈرائیورایسوسی ایشن نے مقدمہ درج کروا رکھا ہے، ان  پر 38 لاکھ روپے کی خیانت کا الزام ہے۔پولیس کے مطابق سابق ایم این اے کو ابتدائی طور  پر نیو ٹاؤن پولیس کےحوالےکیا گیا ہے، بعد ازاں انھیں مظفرگڑھ پولیس کے حوالےکیا جائےگا۔

Back to top button