بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

مولانا فضل الرحمان نے 26اپریل کو پی ڈی ایم کا اجلاس طلب کرلیا

ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال کے پیش نظر پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پی ڈی ایم جماعتوں کے سربراہان اور رہنماؤں کا اجلاس طلب کرلیا۔ذرائع نے بتایا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور اے این پی کو اس اجلاس میں مدعو نہیں کیا گیا۔ میڈیا ذرائع کے مطابق اجلاس میں شامل ہونے والی جماعتوں کے قائدین پاکستان پیپلزپارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی کے بغیر حکومت مخالف تحریک پر مشاورت کریں گی۔ مولانا فضل الرحمان نے پی ڈی ایم کا اجلاس 26 اپریل کو4 بجے طلب کیا جس میں عیدالفطر کے بعد لانگ مارچ شروع کرنے پر غور کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ 12 اپریل کو پاکستان پیپلز پارٹی نے پی ڈی ایم کے تمام عہدوں سے استعفے دینے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد 13 اپریل کو پاکستان پیپلز پارٹی نے اپنے عہدیداران کے تحریری استعفے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو بھجوا دئے تھے۔ پیپلز پارٹی کے اس اقدام کے پیپلزپارٹی اور اے این پی نمائندوں کو پی ڈی ایم کےواٹس ایپ گروپ سےنکال دیا گیا تھا۔

Back to top button