بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

لیجنڈ اولمپیئن منظور جونیئر انتقال کرگئے

 پاکستان ہاکی لیجنڈ اولمپیئن منظور حسین جونیئر   انتقال کرگئے۔منظور جونیئر کے انتقال کی تصدیق ان کے صاحبزادے فیصل منظور نے کی۔ہاکی لیجنڈ اولمپیئن منظور حسین جونیئر جو دل کے دورے کے باعث لاہور کے مقامی اسپتال میں زیر علاج تھے جہاں وہ جانبر نہ ہوسکے۔

اولمپیئن منظور حسین جونیئر  پاکستان ہاکی کا سرمایہ تھے انہوں نے قومی ٹیم کی نمائندگی کرتے ہوئے 1984 کے لاس اینجلس اولمپکس میں گول میڈل کا اعزاز حاصل کیا۔

منظور جونیئر 1978 اور 1982 کی ونر قومی ہاکی ٹیم کا بھی حصہ رہے،  1982 کے ورلڈ کپ فائنل کے ہیرو کے طور پر دنیائے ہاکی آج بھی پہچانتی ہے جہاں انہوں نے6  جرمن ڈیفنڈر کو ڈاج کرکے گول اسکور کرکے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

Back to top button