بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

خیبرپختونخوا حکومت نے بھی شہباز گل کیخلاف غداری کا مقدمہ درج کرلیا

خیبر پختونخوا کی حکومت نے پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کر دیا۔ مقدمہ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ڈی آئی خان منیر احمد کی جانب سے درج کیا گیا۔
صوبائی حکومت نے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ڈی آئی خان کو ریاست سے غداری پر مقدمہ انداراج کا اختیار دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق مقدمے کا مقصد پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کو گرفتار کرکے خیبر پختونخوا لانا ہے۔
یاد رہے شہباز گل پر پہلے سے غداری کا مقدمہ درج ہے اور عدالت نے اس کو جسمانی ریمانڈ کے بعد جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے۔
ڈیرہ اسماعیل خان میں سابق صدر آصف علی زرداری، سابق وزیراعظم نوازشریف، مولانا فضل الرحمان، وزیر داخلہ راناثناللہ اور کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کے خلاف تعزیرات پاکستان کی دفعات کے تحت مقدمات درج کر دیئے گئے۔ مقدمات ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر منیر احمد کی مدعیت میں پولیس تھانہ چھائونی ڈی آئی خان میں مقدمات درج کئے گئے ہیں۔

Back to top button