بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

سیلاب اور بارشوں کے باعث سندھ میں بلدیاتی انتخابات ملتوی

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے سیلاب اور بارشوں کے باعث سندھ کے بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں حیدرآباد میں 28 اگست کو شیڈول بلدیاتی انتخابات ملتوی کیے جانے کے ایک روز بعد کراچی میں بھی لوکل باڈیز الیکشن ملتوی کردیے۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کے اجلاس میں انتخابات ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔صوبائی الیکشن کمشنر اور ضلعی انتظامیہ کی رپورٹ پر انتخابات ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

انتخابات ملتوی کرنے کا فیصلہ شدید بارشوں اور سیلابی صورتحال کے باعث کیا گیا۔واضح رہے کہ کراچی اور حیدرآباد ڈویژن میں بلدیاتی انتخابات 28اگست کو ہونے تھے۔

انتخابات ملتوی کرنے کے حوالے سے الیکشن کمیشن کے آج دو اہم اجلاس ہوئے، پہلے اجلاس میں سیکریٹری الیکشن کمیشن کو 6 اداروں سے رپورٹ لینے کی ہدایت کی گئی تھی۔قبل ازیں، الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے کہا تھا کہ کراچی میں بلدیاتی انتخابات شیڈول کے مطابق 28 اگست کو ہی ہوں گے۔

Back to top button