بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

کھلاڑی کو وزیراعظم بنانے کیلئے وطن حاصل نہیں کیا،سعد رضوی

تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے سربراہ سعد رضوی نے کہا ہے کہ کھلاڑی کو وزیراعظم بنانے کیلئے وطن حاصل نہیں کیاگیا تھا، 11 کھلاڑی مل کر  بیٹھے ہوئے ہیں ، عنقریب بارہویں کھلاڑی کا تماشا دیکھیں گے۔

اسلام آباد اور راولپنڈی کے سنگم فیض آباد پر  نظریہ پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ سعد رضوی کا کہنا تھا کہ بغلگیر بچے کو پالا گیا لیکن قوم مزید تجربات نہیں کرسکتی، لانے والوں سے کہتا ہوں کہ اگر تم اُسے لاؤگے تو تم بھی اُن کے ساتھ ہی جاؤگے۔

انہوں نے کہا کہ اقتدار کے مزے لینے والے مزے لیتے رہیں، اقتدار  رہنا ہی نہیں ہے، تم امریکا کے تلوے چاٹنے کے بعد چین اور  روس کے پاس چلے جاؤ۔

سعد رضوی کا کہنا تھا کہ پاکستان آئین توڑنے کے لیے حاصل نہیں کیا گیاتھا،  تمام سیاستدان کرایہ دار ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ  صدر  پی ٹی آئی کا، وزیراعظم مسلم لیگ ن کا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب ق لیگ کا اور  وزیرخارجہ پیپلزپارٹی کا،کیا کوئی جماعت حکمرانی کرنے کے لیےباقی رہ گئی ہے؟

Back to top button