بسم اللہ الرحمن الرحیم

حادثات و جرائم

پی ٹی آئی رکن صوبائی اسمبلی پر نامعلوم افراد کا حملہ،بھائی بھتیجے سمیت 4 افراد جاں بحق

پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی ملک لیاقت خان پر نامعلوم افراد نے حملہ کر دیا جس کی زد میں آ کر بھائی، بھتیجے سمیت چار افراد جاں بحق ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع لوئر دیر کی تحصیل میدان میں ایم پی اے ملک لیاقت خان آبائی علاقے جا رہے تھے کہ راستے میں ان پرنا معلوم حملہ آوروں کی جانب سے فائرنگ کی گئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ملک لیاقت خان زخمی ہوگئے جبکہ ان بھائی جہان عالم اور بھتیجا یاسر حملے میں جاں بحق ہوگئے جاں بحق ہونے والے دیگر دو افراد میں ایک پولیس اہلکار نصیر اور لیویز اہلکار بادشاہ شامل ہیں۔
پولیس کے مطابق فائرنگ سے ایم پی اے ملک لیاقت سمیت3 افراد شدید زخمی ہوئے جنہیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال تیمر گرہ منتقل کردیا گیا.

Back to top button