بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

اسرائیل کی غزہ پر وحشیانہ بمباری جاری،6 بچوں سمیت 24 شہید

 اسرائیلی فورسز نے فلسطین پر دوسرے روز بھی بم برسا دئیے، تازہ ترین کارروائی میں چھ بچوں سمیت چوبیس افراد شہید، دو روز میں دو سو سے زائد فلسطینی زخمی ہو گئے۔

غزہ میں صیہونی فورسز نے مظلوم فلسطینوں پر بربریت کی انتہا کر دی۔ رات گئے کارروائی میں اسرائیلی طیاروں نے غزہ کے جبالیہ رفیوجی کیمپ
کو نشانہ بنا ڈالا۔

جھڑپیں جمعہ کے روز اس وقت شروع ہوئیں جب صیہونی فورسز نے اسلامک جہاد کے سینئر کمانڈر کوشہید اور درجنوں گھروں کو میزائل مار کر تباہ کیا۔ جابر اسرائیلی فوج نے ظالمانہ کارروائی کو آپریشن “بریکنگ ڈان” کا نام دیا ہے اور کہا ہے کہ کارروائی ایک ہفتے تک جاری رہ سکتی ہے۔

فلسطینی مزاحمتی تنظیم اسلامک جہاد نے صہیونی فورسز کیخلاف جوابی کارروائی کا اعلان کرتے ہوئے اب تک 400 سے زائد راکٹ فائرکیے ہیں تاہم زیادہ تر کو فضا میں ہی تباہ کردیا گیا۔ پاکستان،سعودی عرب اور مصر نے اسرائیل کے مجرمانہ اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے نہتے فلسطینیوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہارکیا ہے۔

Back to top button