بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

فائر پاور اور سائبر مستقبل کی جنگ میں نمایاں اہمیت اختیار کرچکی ہے، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ جنگ کی نوعیت اور کردار وقت کے ساتھ بدل رہا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق سپہ سالار نے نئی قائم کردہ آرمی سائبر کمانڈ اور آرمی سینٹر آف ایمرجنگ ٹیکنالوجی کا دورہ کیا۔ کمانڈر آرمی سائبرکمانڈ لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور نے استقبال کیا، اس موقع پر لیفٹیننٹ جنرل ساحرشمشاد مرزا، لیفٹیننٹ جنرل اظہرعباس ودیگرافسران موجود تھے۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ جنگ کی نوعیت اور کردار وقت کے ساتھ بدل رہا ہے جبکہ فائر پاور اور سائبر مستقبل کی جنگ میں نمایاں اہمیت اختیار کرچکی ہے۔ ہمیں ہر شعبے میں اپنی صلاحیتوں کو مزید بڑھانے کی ضرورت ہے۔ نئی سائبر کمانڈ کو مرحلہ وار تینوں افواج کے ساتھ منسلک کیا جائے گا اور کمانڈ قومی سطح پر نیشنل سائبر اقدامات میں ہم آہنگی کا بھی حصہ بنے گی۔

Back to top button