بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران موسم کیسا رہے گا؟

آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران بالائی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا، سندھ، شمالی اور مشرقی بلوچستان اور کشمیر میں چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

تاہم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم جزوی طور پر ابر آلود اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا بعض بڑے شہروں کا درجہ حرارت:

اسلام آباد پچیس ڈگری سینٹی گریڈ، مری سترہ، لاہور اور پشاور چھبیس، کراچی اٹھائیس، کوئٹہ چوبیس، گلگت بیس اور مظفر آباد تئیس ڈگری سینٹی گریڈ۔

بھارتی غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر کے لیے محکمہ موسمیات کی پیشن گوئی کے مطابق سری نگر، جموں، پلوامہ، اننت ناگ، شوپیاں، بارہمولہ اور لیہہ میں بارش، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ موسم جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت:

سری نگر اور پلوامہ اٹھارہ ڈگری سینٹی گریڈ، جموں چھبیس، لیہہ چودہ، اننت ناگ اور بارہمولہ سترہ اور شوپیاں سولہ ڈگری سینٹی گریڈ۔

Back to top button