بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پاکستان تحریک انصاف پر ممنوعہ فنڈنگ ثابت

الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کی ممنوعہ فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی نے  ممنوعہ فنڈنگ لی۔

الیکشن کمیشن نے ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ آج صبح 10 بجے سنانے کا اعلان کیا تھا تاہم کچھ دیر کی تاخیر کے بعد چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے تین رکنی بینچ کا متفقہ فیصلہ سنایا۔ 

  •  ثابت ہوا کہ پی ٹی آئی نے ممنوعہ فنڈ لیے ہیں
  • 13 نامعلوم اکاؤنٹس سامنے آئے 
  • پی ٹی آئی ان اکاؤنٹس کے بارے میں بتانے میں ناکام رہی
  •  آئین کے مطابق اکاؤنٹس چھپانا غیر قانونی ہے
  •  پی ٹی آئی نے 34 غیر ملکیوں سے فنڈ لیے
  •  عمران خان نے فارم ون جمع کرایا جو غلط بیانی اور جھوٹ پر مبنی ہے

الیکشن کمیشن نے ممنوعہ فنڈنگ ثابت ہونے پر پاکستان تحریک انصاف کو شوکاز نوٹس بھی جاری کر دیا ہے۔

Back to top button