بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

اگلے بارہ گھنٹوں میں مزید تیز ہوائوں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیش گوئی

محکمہ موسمیات نے اگلے بارہ گھنٹوں کے دوران پنجاب، اسلام آباد، خیبرپختونخوا، شمالی اور مشرقی بلوچستان، کشمیر اور گلگت بلتستان میں مزید تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

تاہم کشمیر، بالائی پنجاب، اسلام آباد، بالائی خیبرپختونخوا اور شمالی بلوچستان میں الگ تھلگ موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیے گئے بعض بڑے شہروں کا درجہ حرارت: اسلام آباد اور پشاور پچیس ڈگری سینٹی گریڈ، لاہور چھبیس، کراچی اور گلگت ستائیس، کوئٹہ اکیس، مری سترہ اور مظفر آباد تئیس ڈگری سینٹی گریڈ۔ بھارتی غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر کے لیے محکمہ موسمیات کی پیشن گوئی کے مطابق سری نگر، جموں، لیہہ، پلوامہ، اننت ناگ، شوپیاں اور بارہمولہ میں ابر آلود موسم کے ساتھ بارش اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت:

سری نگر انیس ڈگری سینٹی گریڈ، جموں پچیس، لیہہ تیرہ، پلوامہ اور اننت ناگ اٹھارہ، شوپیاں اور بارہمولہ سترہ ڈگری سینٹی گریڈ۔

Back to top button