بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

شاپنگ مال میں فائرنگ سے تین افراد ہلاک

 امریکی ریاست انڈیانا کے شاپنگ مال میں فائرنگ سے تین افراد ہلاک، دو زخمی ہو گئے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق گولیاں چلنے کا واقعہ گرین ووڈ شہر میں واقع شاپنگ مال کے فوڈکورٹ میں پیش آیا۔ مسلح شخص رائفل اور گولہ بارود کے ہمراہ فوڈ کورٹ میں آیا اور فائرنگ شروع کر دی۔ گولیوں کی زد میں آ کر تین افراد ہلاک اور دو زخمی ہو گئے۔موقع پر موجود بائیس سالہ نوجوان شہری نے اپنے ہتھیار سے فائرنگ کر کے حملہ آور کو ہلاک کر دیا۔

Back to top button