بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کی میزبانی سری لنکا کو مل گئی،پاکستان بھارت ٹاکرا 28اگست کو ہوگا

 ایشیا کپ 2022 کی میزبانی کے لیے سری لنکا کو ایشین کرکٹ کونسل ( اے سی سی) سے اجازت مل گئی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایشیا کپ شیڈول کے مطابق سری لنکا میں ہو گا اور  ایونٹ 27 اگست سے 11 ستمبر تک کھیلا جائے گا۔

ایشیا کپ کا کوالیفائنگ راؤنڈ 21 اگست سے شروع ہو گا جب کہ روایتی حریف پاکستان اور بھارت کا میچ 28 اگست کو ہوگا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایونٹ کے باضابطہ شیڈول کا اعلان جلد کیا جائے گا۔پاکستان، بھارت، سری لنکا، افغانستان اور بنگلا دیش مین راؤنڈ میں شامل ہیں جب کہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای)، نیپال، عمان اور ہانگ کانگ کی ٹیمیں کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلیں گی۔واضح رہے کہ سری لنکا میں ہونے والا ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں کھیلا جائے گا۔

Back to top button