بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

سعودی عرب میں ذوالحجہ کا چاند نظر آگیا

سعودی عرب میں ذوالحجہ سن 1443 ہجری کا چاند نظر آگیا۔سعودی عرب کے چیف ماہر فلکیات عبداللہ خدیری نے اجلاس کی سربراہی کی جس کے بعد ملک کے مختلف حصوں سے چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہونے کا اعلان کیا گیا۔

سعودی عرب میں ذوالحجہ کا چاند نظر آگیا

سعودی گزٹ کے مطابق چاند نظر آنے کے بعد یکم ذوالحجہ 30 جون بروز جمعرات جبکہ حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ 8 جولائی کو ادا کیا جائے گا جس کے بعد 9 جولائی کو عید الاضحیٰ منائی جائے گی۔

خیال رہے کہ آج پاکستان میں بھی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہوا تھا لیکن چاند نظر نہیں آیا۔ پاکستان میں عید الاضحیٰ 10 جولائی کو ہوگی۔

Back to top button