بسم اللہ الرحمن الرحیم

تعلیم

پلندری: بچوں کو سرکاری تعلیمی اداروں میں داخل کروائیں، ڈی ای او سدھنوتی

گرلز مڈل سکول نمب کے رزلٹ نے سرکاری اداروں کے بہترین معیار تعلیم کو ثابت کر دیا

ڈسڑکٹ ایجوکیشن آفیسر زنانہ سدھنوتی صنم صغیر نے عوام پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے بچوں کو سرکاری تعلیمی اداروں میں داخل کروائیں اور حکومت کی طرف سے مُفت تعلیم کی سہولیات سے فائدہ اُٹھائیں۔ اُنہوں نے کہا کہ یکساں نصاب تعلیم کی وجہ سے آہستہ آہستہ سرکاری اداروں کے بارے مین عوام کا اعتما د بحال ہو رہا ہے۔

اُنہوں نے اساتذہ کرام سے کہا کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں معیاری مُفت تعلیم کا شعور اجاگر کریں اور مشنری جذبے کے ساتھ لوگوں کو اس جانب راغب کریں۔

گرلز مڈل سکول نمب کے رزلٹ نے سرکاری اداروں کے بہترین معیار تعلیم کو ثابت کر دیا ،ضلع بھر کے دیگر اداروں کو بھی اس کی تقلید کرنا ہو گی۔

صنم صغیر نے کہا کہ ہمارے بچوں میں بے پنا ہ ٹیلنٹ موجود ہے  جو ملک بھر میں کسی بھی اعلیٰ معیاری تعلیمی اداروں  کے بچوں کے ساتھ مقابلہ کرتے ہیں نمایا ں پوزیشنز بھی لیتے ہیں۔

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر صنم صغیر نے ان خیالات کے اظہار یونین کونسل شمالی گوراہ میں گورنمنٹ گرلز مڈل سکول نمب بھرنگلہ میں تقسیم انعامات کی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔

تقریب کی صدارت سردار مسعود انجم ایڈوکیٹ نے کی۔

اس موقع پر ادارے کی صدر معلمہ میڈیم پروین اختر نے ضلعی ایلمینٹری بورڈ سدھنوتی کے زیر اہتمام منعقدہ مڈل اور پرائمری امتحاناات کے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ اس سال آٹھویں کے امتحانات میں ادارہ کا رزلٹ سو فیصد رہا اور تمام طالبات نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ جبکہ پرائمری کی پہلی 20میں سے 6پوزیشنز حاصل کر کے پلندری کے امتحانی نتائج میں ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ادارہ کی ساتوں طالبہ صرف 2نمبروں سے رہ گئی۔ تقریب سے (ر) ڈپٹی ڈائریکٹر تعلقات عامہ راجہ محمد لطیف حسرت نیت خطاب کرتے ہوئے صدر معلمہ اُن کے جُملہ سٹاف کو نمایاں پوزیشنز حاصل کرنے والی طالبات اُن کے والدین کو مبارکباد دی۔ اُنہوں نے ادارے کی سابقہ کارکردگی کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ یہ طالبات اگلے امتحانات میں بھی اسی طرح بہترین کارکردگی دکھا کر نہ صرف اپنا بلکہ اپنے علاقہ کے نام بھی روشن کریں گی۔  راجہ لطیف حسرت نے اس موقع پر ہلاں گوراہ کے (ر) ڈائریکٹر FIA سردار محمد اعظم خان کی طرف سے پہلی 6پوزیشز حاصل کرنے والی طالبات میں نقد انعامات بھی تقسیم کیے ۔ تقریب سے صدر محفل کے علاوہ قاری عبدالطیف خان، سردار منور حسین، صوبیدار محمد رشید سمیت متعدد دیگر رہنمائوں نے ادارے کی کارکردگی کو خراج تحسین پیش کیا  اور نمایا ں کارکردگی دکھانے والی طالبات کو مبارکباد اور شاباش دی۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نے آخر میں نمایا ں  کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی طالبات میں انعامات ، سرٹیفیکٹس اور شیلڈز تقسیم کیں۔ اُنہوں نے گرلز مڈل سکول کی صدر معلمہ اور دیگر معلمات کو مبارکباد دیتے ہوئے اعلان کیا جمُلہ سٹاف کو تعریفی اسناد دی جائیں گی۔

Back to top button