بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

گستاخانہ بیانات جرم، بھارت کو معافی مانگنی چاہئے،ادے ٹھاکرے

بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی کے رہنماؤں کی جانب سے گستاخانہ ریمارکس پر مہاراشٹرا کے ہندو انتہا پسند وزیراعلیٰ ادے ٹھاکرے کا ردعمل بھی سامنے آ گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ہندو انتہا پسند جماعت شیو سینا کے صدر ادے ٹھاکرے نے بی جے پی رہنماؤں کے توہین آمیز بیانات پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نوپور شرما کے غیر ضروری ریمارکس کی وجہ سے پوری قوم کو بین الاقوامی سطح پر شرمناک صورت حال کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ادے ٹھاکرے نے مزید کہا کہ بی جے پی رہنماؤں کے بیانات کی وجہ سے مشرق وسطیٰ اور خلیجی ممالک کی جانب سے بھارت کو گھٹنے ٹیک کر معافی مانگنے پر مجبور کیا جا رہا ہے، بی جے پی عہدیداروں نے جو کیا وہ ایک جرم ہے اور بھارت کو اس پر معافی مانگنی چاہیے۔

دوسری جانب توہین آمیز بیانات پر نئی دہلی پولیس نے بی جے پی کی سرکاری ترجمان نوپور شرما کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی ہے۔

Back to top button