بسم اللہ الرحمن الرحیم

حادثات و جرائم

پولیس مقابلے کے دوران تین ملزمان ہلاک

 اورنگی ٹاؤن میں پولیس مقابلے کے دوران تین ملزمان ہلاک ہوگئے جب کہ پولیس اہلکار اور ایک بچے سمیت تین افراد زخمی ہوئے۔

پولیس کے مطابق اورنگی ٹاؤن اقبال تھانے کی حدود میں اسنیپ چیکنگ پر مامور پولیس نے تین مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو روکنے کی کوشش کی تاہم ملزمان نے فائرنگ کردی جس کے بعد فائرنگ کے تبادلے میں تین ملزمان موقع  پر ہلاک ہوگئے۔

پولیس کا بتانا ہےکہ ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار اور بچے سمیت دو راہگیر زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال  منتقل  کردیا گیا۔

Back to top button