بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

بی جے پی رہنمائوں کے گستاخانہ بیانات،القاعدہ نے بھارت میں خود کش حملوں کی دھمکی دیدی

بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی کے رہنماؤں کی جانب سے اسلام مخالف گستاخانہ بیانات سامنے آنے کے بعد عالمی دہشت گرد تنظیم القاعدہ نے بھارت کے بڑے شہروں میں خودکش حملوں کی دھمکی دی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق القاعدہ نے بھارتی دارالحکومت نئی دہلی اور ممبئی سمیت دیگر بڑے شہروں میں خود کش حملوں کی دھمکی دی ہے۔

عالمی دہشت گرد تنظیم کی جانب سے  جاری ایک خط میں پیغام دیا گیا کہ بھارتی رہنماؤں کی جانب سے گستاخانہ بیانات کے بعد نئی دہلی، ممبئی، اتر  پردیش اور ریاست گجرات میں خود کش حملے کرنے کے لیے تیار  ہیں۔

القاعدہ نے اپنے خط میں یہ بھی لکھاکہ ہم دنیا کے ایسے ہر گستاخ خاص طور پر بھارت میں ہندوتوا کے دہشت گردوں کو متنبہ کرتے ہیں کہ ہمیں اپنے نبی ﷺکی عزت کے لیے لڑنا اور کٹ مرنا آتا ہے۔

دوسری جانب بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ القاعدہ کی دھمکیوں کو  سنجیدہ لینا چاہیے جبکہ بھارتی انٹیلی جنس ایجنسیوں نے القاعدہ کی دھمکی کے بعد تمام ریاستوں اور متعلقہ حکام کو  اس حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی ہے۔

Back to top button