بسم اللہ الرحمن الرحیم

حادثات و جرائم

تیز رفتار کوچ الٹ گئی،5مسافر جاں بحق

موٹروے ایم فائیو پوائنٹ 89 کے مقام پر تیز رفتار مسافر کوچ ڈرائیور سے بے قابو ہو کر الٹ گئی، 5 مسافر جاں بحق اور 13 زخمی ہو گئے۔موٹر وے ایم فائیو کے پوائنٹ نمبر 89 کے مقام پر تیز رفتار مسافر کوچ ڈرائیور سے بے قابو ہو کر الٹ گئی۔ حادثے کے باعث 5 مسافرجاں بحق جبکہ 13مسافر زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں سے بیشترکی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے جنہیں طبی امداد کے لیے سکھر اور گھوٹکی کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔مسافر کوچ پشاور سے کراچی جا رہی تھی، زخمیوں اورجاں بحق افراد میں بچے بھی شامل ہیں۔

Back to top button